وارانسی،14؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیردفاع نرملاسیتارمن نے آج کہا کہ ملک کی فوج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے قابل ہے۔ڈوکلام تعطل اورجنگ بندی کی مسلسل ہو رہی خلاف ورزی کے معاملے پر وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان مکمل طور پر تیار ہے،فوجی طاقتوں کے ساتھ ہی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈپلومیسی کے ذریعے بھی ملک کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ فوج ہر صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔یہ وہاں کاشی ہند یونیورسٹی کے آزادی ہال میں کھلے میں رفع حاجت کے مسلئے سے پاک قراردئے جانے چھاؤنی بورڈکونوازنے کے پروگرام میں بول رہی تھیں۔انہوں نے وارانسی کینٹ سمیت 10کنونشن بورڈز کو سرٹیفکیٹ دے کرنوازا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کل 25کینٹونمنٹ بورڈوں میں سے 14بورڈ وزیر اعظم کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں اور کھلے میں قضاء حاجت کے مسئلے سے نجات پا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کو صفائی مہم میں جوڑنے کا ایک اچھا پہلو ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019تک جب مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ منایا جائے گی، سوچھ بھارت کی مہم مکمل ہو جائے گی۔وزارت دفاع کے ’’کھلے میں شوچ مکت‘پروگرام میں وارانسی چھاؤنی بورڈ کے علاوہ داناپور، لکھنؤ، دہرادون، میرٹھ، لینڈور، لیڈڈان، رانی کھیت، بریلی اور ایک دیگر چھاؤنی بورڈ کونوازا گیا۔اس موقع پر ان تمام بورڈ کے علاوہ فوج اور کاشی ہندو یونیورسٹی کے کئی افسران بھی موجود تھے۔